عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لئے دنیا کو اب کیا کرنا ہوگا؟ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jun 23, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی لہر نے کئی لاکھ انسانی جانوں کو تباہ کردیا لیکن اب تک اس وائرس کو ختم کرنے کے لئے کوئی بھی ویکسین کام نہ آسکی۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک اس وبا کا اکیلا مقابلہ نہیں کرسکتا، کورونا پر قابو پانے کے لئے عالمی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک مشترکہ سیکورٹی کے لئے مل کر کام کریں، تاکہ وائرس کو محدود کر کے اس پر قابو پایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کے محفوظ ہونے تک کوئی محفوظ نہیں، ہم سب کو یہ سبق سیکھ لینا چاہیے، دنیا وائرس سے نمٹنے کے لئے ناکافی تیاریوں کی قیمت ادا کررہی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کے خلاف تیاری ایک وقت کی نہیں بلکہ مسلسل سرمایہ کاری ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد اور 73 ہزار 478 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More