جب میں صحت مند ہوا تو اسپتال کا تمام عملہ میرے صحت مند ہونے کو ایک معجزہ قرار دے رہا تھا۔۔۔ 92 دن جان لیوا وبا کورونا وائرس میں مبتلا رہنے والے دنیا کے پہلے آدمی کی کہانی

ہماری ویب  |  Jun 23, 2020

خطرناک وبا کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی شخص جو کہ 92 دن اس وائرس میں مبتلا رہا، وہ اب صحت یاب ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 56 سالہ سٹیو وائٹ جو 92 دن تک اس وبا سے جنگ لڑتے رہے۔ ایک وقت میں ان کی حالت اتنی تشویشناک ہو چکی تھی کہ ڈاکٹروں نے ان کے زندہ بچنے کا امکان صرف 1 فیصد بتا دیا تھا تاہم قسمت نے سٹیو وائٹ کا ساتھ دیا اور گزشتہ روز صحت مند ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر بروم یارڈ کے رہائشی سٹیو وائٹ کو 19 مارچ کو اسپتال لایا گیا تھا۔ ان کی حالت دن بدن بگڑ رہی تھی، اس وقت ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر سے اتارنے کا بھی فیصلہ کر لیا تھا تاکہ ان کی جگہ کسی ایسے مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا جا سکے جس کے بچنے کا امکان زیادہ ہو، تاہم سٹیو وائٹ کے بچوں نے ڈاکٹروں سے التجا کی کہ وہ ان کے باپ کو وینٹی لیٹر پر چند دن اور رکھیں، جس پر ڈاکٹر رضامند ہو گئے۔

سٹیو وائٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'میری زندگی نیشنل ہیلتھ سروسز کے ڈاکٹروں کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور میرا علاج کرتے رہے۔ جب میں صحت مند ہوا تو ہسپتال کا تمام عملہ میری صحت مند کو ایک معجزہ قرار دے رہا تھا اور وہ لوگ مجھے ہیرو کہہ رہے تھے لیکن حقیقی ہیرو وہ خود ہیں جن کی وجہ سے میں آج زندہ ہوں'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More