رواں سال کتنے خوش قسمت افراد حج کر سکیں گے؟ حکومت کی جانب سے اہم اعلان

ہماری ویب  |  Jun 25, 2020

سعودی حکام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 میں کتنے افراد حج کی سعادت حاصل کر پائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس لاکھوں تو کیا 10 ہزار افراد بھی حج نہیں کر پائیں گے اور حج مکمل ہونے کے بعد تمام عازمین حج کو قرنطینہ میں جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج کی سعادت نہیں کر سکیں گے۔

سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے صحت کا منصوبہ اور بہترین طریقہ کار تیار کیا ہے جبکہ سعودی وزارت حج کی جانب سے حاجیوں کو خصوصی حج ٹریننگ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مکہ میں داخلے سے قبل کورونا سمیت مکمل طور پر میڈیکل چیک اپ لازمی کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی وزارت حج اور وزارت صحت کے مشترکا طور پر تیار کردہ تدابیر کے مطابق تمام عازمین، رضاکاروں کے ٹیسٹ حج سے پہلے کیے جائیں گے جبکہ عازمین حج کی صحت کی روزمرہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More