پاکستان کے وہ 5 کھلاڑی جن کے دلوں میں قرآن بستا ہے ۔۔۔۔۔۔ جانیں ایسے کھلاڑیوں کے بارے میں جو کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بھی ہیں

ہماری ویب  |  Jun 26, 2020

کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جسے لوگ کیھلنا ہی نہیں بلکہ دیکھنا بھی بےحد پسند کرتے ہیں۔ اگر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دن ہوں تو اس دن سڑکوں اور شاہراہوں پر سناٹے کا سماء ہوتا ہے۔

قومی کرٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی بیشتر اوقات اسکینڈلز اور تنقید کی زد میں رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ہمارے اگر ملک کی بات کی جائے تو یہاں کرکٹ کو ناصرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ کرکٹرز یہاں پر شوبز ستاروں سے زیادہ مقبولیت رکھتے ہیں۔ کسی بھی بچے یا نوجوان سے آپ پوچھ لیں کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا پسند کریں گے یقینا ان کا جواب کسی کرکٹر کا نام ہے یا پھر یہ کہتے ہیں کہ بڑے ہوکر ہم کرکٹر بنیں گے۔

یقیناً کرکٹ کے کھلاڑیوں کے پرستار ان کی زندگی کے بارے میں جاننے کے کی دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس ہی سلسلے میں آج ہم ایک منفرد اور زبردست معلومات فراہم کریں گے جس میں بتائیں گے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجودہ ایسے کونسے خوش نصیب کھلاڑی ہیں جو ملکی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ دینی خدمات میں بھی آگے ہیں ہم ان کھلاڑیوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو حافظ قرآن ہیں۔

سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد جہاں وہ اس اعتبار سے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان کو اپنی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح دلوائی تھی وہ ان چند خوش نصیب پاکستانی کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے پاک کلام قرآن مجید کو حفظ یعنی اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے

محمد حفیظ

سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کھلاڑی محمد حفیظ یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ محمد حفیظ اس وقت موجودہ ٹیم میں ناصرف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہاں پر شاید یہ بات جان کر آپ کو حیرانگی ہوگی کہ محمد حفیظ وہ خوش نصیب کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کو اپنے سینے میں سمایا ہوا ہے۔

سعید اجمل

دوسرا کے ماہر اور اپنی انگلیوں کے جادو سے مخالف ٹیموں کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے کھلاڑی سعید اجمل کو آج کون نہیں جانتا۔ سابق آف اسپنر سعید اجمل جادو گر باؤلر کے نام سے مشہور تھے۔ یوں تو کرکٹ کیرئیر کافی مختصر رہا ہے البتہ اس عرصے میں انہوں نے جو نام کمایا وہ بڑے بڑے کھلاڑی طویل کیرئر میں بھی نہ بنا سکے۔

سعید اجمل کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ان کا شمار بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے چند ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو حافظ قرآن ہیں۔

سعد نسیم

لاہور سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر سعد نسیم جو پاکستان کرکٹ ٹیم کی 3 ون ڈیے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز میں نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔ سعد نسیم کا شمار بھی ان پاکستانی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں اللہ تعالیٰ کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کو اپنے سینے میں سمایا ہوا ہے۔

محمد رضوان

پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کا شمار پاکستان کے جہاں بہترین باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹسمین میں ہوتا ہے وہیں ان کے حوالے سے ایک چیز جو کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ بھی ایک حافظ قرآن مجید ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More