ماسک پہننے والوں کو ماہرین کی جانب سے خصوصی ہدایت جاری

ہماری ویب  |  Jun 26, 2020

تفصیلات کے مطابق سعودی ڈاکٹروں نے شہریوں کو ہداہت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس ماسک اگر گیلا ہوجائے تو وہ استعمال کے قابل نہیں رہتا، لہٰذا گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کریں، تاہم کپڑے سے تیار کردہ ماسک کئی بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری کا مطابق بعض افراد میڈیکل ماسک گیلا ہوجانے کے باوجود بھی استعمال کرتے رہتے ہیں، اس طرح کرنے سے ماسک غیر مؤثر ہوجاتا ہے اور وائرس سے نہیں بچا پاتا، گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کیا جائے۔

سعودی میڈیا رپوٹ کے مطابق ڈاکٹر العسیری نے اس سے متعلق توجہ دلائی کہ میڈیکل ماسک کی نسبت کپڑے والا ماسک زیادہ بہتر ہے، اسے دیگر کپڑوں کی طرح گھر کی واشنگ مشین میں دھو کر بھی دوبارہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر عسیری سے نوول کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران دریافت کیا کہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس ایسی صورت میں ختم ہوجاتا ہے جب اس پر موجود جراثیم کش ادویات کی تہہ خشک ہوجائے میڈیکل ماسک کو کئی گھنٹے استعمال کرنے کے بعد پھینکا نہ جائے بلکہ اسے دھوپ میں کئی گھنٹے تک خشک ہونے کے لیے لٹکا دیا جائے۔ دھوپ کے بعد وائرس ختم ہو جاتا ہے اور ایسا میڈیکل ماسک ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طبی ماسک ایک دن سے زیادہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

ڈاکٹر عسیری نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کپڑے والا ماسک صحیح طریقے سے دھوئے جانے کے بعد بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More