کورونا وائرس سے بڑی مصیبت آنے والی ہے۔۔۔ ماہرین نے وارننگ دے دی

ہماری ویب  |  Jun 27, 2020

پوری دنیا ابھی کورونا وائرس کے خطرے سے باہر نہیں نکل پائی کہ اب ماہرین کی جانب سے ایک اور پریشان کن پیشن گوئی کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی اسٹار کے مطابق ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ آئندہ 10 سال کے اندر چار طرح کے خطرناک ایونٹس (جن سے انسانی آبادی کی بڑی تعداد متاثر ہوگی) ان میں سے کسی ایک کے رونما ہونے کا 33 فیصد امکان ہے۔

ان 4 میں سے سب سے پہلا فلو کی وباء ہے جو عالمی سطح پر پھیلے گی جبکہ یہ فلو سے 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی جانیں نگلے گا۔

دوسرا سورج کی سطح سے اٹھنے والے خوفناک طوفان کا زمین پر تباہی پھیلانا، تیسرا سپر آتش فشاں کا پھٹنا اور چوتھا تیسری عالمی جنگ چھڑ جانا ہیں۔

ماہرین کے مطابق آئندہ 10 سالوں میں ان میں سے کوئی ایک واقعہ رونما ہونے کا 33 فیصد امکان ہے، جبکہ آئندہ 20 سالوں میں یہ امکان 56 فیصد ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More