ہالی وڈ ہدایتکار اور سٹوری رائٹرکیلی ایسبری انتقال کر گئے

نوائے وقت  |  Jun 29, 2020

بلاک بسٹر فلم”شرک ٹو “کے ہدایتکار کیلی ایسبری انتقال کر گئے، ان کی عمر 60 برس تھی وہ ایک عرصہ سے پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ان کی ترجمان کے مطابق ان کا انتقال جمعہ کی صبح لاس اینجلس میں ہوا۔انہوں نے متعدد اینی میٹڈ فلموں کے لیے ہدایتکاری اورکہانی نویسی کی جن میں شرک ٹو،سپرٹ سٹالین آف دی سمارون ،سمَرف دی لوسٹ ویلج،دی لٹل مرمیڈ،جمیز اینڈ دا جائنٹ پیچ،پرنس آف ایجپٹ،ریک اٹ ریلف،توائے سٹوری،کنگ فو پانڈا اور اگلی ڈولز قابل ذکر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More