سگریٹ اور لائٹر سے کورونا وائرس کیسے پھیل سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 29, 2020

کورونا وائرس صرف ماسک نہ پہننے ، سماجی رابطہ اختیار نہ کرنے کی وجہ سے نہیں پھیل رہا ہے، بلکہ حا ل ہی میں آسٹریلیا کے ایک قرنطینہ ہوٹل میں سگریٹ اور لائٹر کے تبادلہ کی وجہ سے بھی پھیلا ہے۔

ریاست وکٹوریا کے حکمران ڈینئیل اینڈریوس نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ:

یہ ہوٹل میں یہ وباء سگریٹ کے ایک لائٹر سے پھیلی۔ جس کا تبادلہ وہاں عملے نے ایک دوسرے کے ساتھ کیا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ:

ہوٹل میں مذید متاثرہ لوگ افراد سماجی فاصلہ بھی رکھ رہے تھے مگر ایک دوسرے سے لائٹر شیئر کر رہے تھے۔ لیکن دوسری جانب عملہ بھی ایک دوسرے کی گاڑیوں میں سفر کرتا تھا، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سماجی دوری کی خلاف ورزی بھی کر رہے تھے۔

انھوں نے یہ بھی کہاکہ :

غیر ممالک سے آنے والوں کے لیے وکٹوریا اب کورونا ٹیسٹنگ ضروری قرار دے رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More