عدالت کا انوکھا فیصلہ، ریچھ کو سزائے موت سنا دی گئی۔۔۔ آخر وجہ کیا تھی؟

ہماری ویب  |  Jun 29, 2020

اکثر و بیشتر ہماری سماعتوں سے کچھ ایسے واقعات ٹکراتے ہیں جنہیں سن کر کانوں پر یقین نہیں آتا، ایسا ہی ایک واقعہ روم میں پیش آیا جب ایک ریچھ کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے ٹرینٹینو میں ایک ریچھ نے باپ بیٹے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ دونوں زخمی ہوگئے، زخمی ہونے کے بعد متاثرہ افراد نے ریچھ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

عدالت کی جانب سے حملہ کرنے پر ریچھ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا جس پر جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے سزا کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

تاہم حملے میں زخمی ہونے والے 59 سالہ شخص کی شناخت فیبو میسیرونی اور 28 سالہ نوجوان کرسٹن میسیرونی کے نام سے ہوئی ہے۔

متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ جب ہم پہاڑ پر آرام کرنے کے لیے بیٹھے تو پیچھے سے ریچھ نے حملہ کیا، اگر ہم ہوشیار نہ ہوتے تو شاید وہ ہمیں مار ڈالتا۔

بیٹے کرسٹن میسیرونی کے مطابق ریچھ نے والد پر حملہ کیا، اسی دوران جب میں نے اُسے ڈنڈے سے مارا تو وہ بھاگ گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More