یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن آف پاکستان نے مختلف اشیا ءکی قیمتوں میں 2سے 45 روپے تک اضافہ کر دیا

نوائے وقت  |  Jun 29, 2020

لاہور( کامرس رپورٹر)یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن آف پاکستان نے مختلف اشیا ءکی قیمتوں میں 2سے 45 روپے تک اضافہ کر دیا۔مختلف برانڈ کے مشروبات، مصالحہ جات، بسکٹس، سویاں، نوڈلز سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔سب سے زیادہ اضافہ مختلف برانڈز کی لال مرچ کی قیمت میں 45 روپے تک کا کیا گیا ہے ، مختلف برانڈز کے مشروبات کی قیمت میں 2روپے سے 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے بسکٹ 2 سے 4 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے۔ مختلف کمپنیوں کے نوڈلز کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ 737 میکس کا طیارہ تجارتی بقا کے لیے پیر سے آزمائشی پروازیں شروع کر سکتا ہے

بوئنگ 737 میکس کا طیارہ تجارتی بقا کے لیے پیر سے آزمائشی پروازیں شروع کر سکتا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More