اسٹاک ایکسچینج پر حملہ قابل مذمت، دشمن کے عزائم بے نقاب ہوگئے، ایس ایم منیر

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

کراچی( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے والے شہدا ء اور سیکورٹی اہل کاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ براہ راست پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے، ملک دشمن عناصر کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں، وباء ہو یا ملک دشمن عناصر ہم متحد ہوکر اپنے وطن کو درپیش تمام خطرات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کو ناکام بنانے والے رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اہل کار ہمارے ہیرو ہیں۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ ہماری معیشت سے متعلق دشمن قوتوں کے عزائم کس قدر مکروہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم نے افواج پاکستان اور اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دی ہے اور ہمارا یہ عزم برقرار رہے گا۔ انہوں نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اور سیکیورٹی اہل کار قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے واقعے میں شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ افغان مہاجرین کی مرکزی کمیٹی کی مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات

افغان مہاجرین کی مرکزی کمیٹی کی مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More