پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

سماء نیوز  |  Jun 30, 2020

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے کرايے ميں ساڑھے چار ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگرشہروں کا یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئےکرایوں میں کمی کی گئی ہے جس پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ حکومت سے مشاورت کے بعد تمام ایئرلائنز نے کرائے عوام کی سہولت کی خاطر برابر رکھے ہیں۔ کرایوں کے اعلان کا مقصد اس امر کا سدباب ہے کہ کوئی اضافی کرائے وصول نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بکنگ براہ راست پی آئی اے کے دفاتر یا ویب سائٹ سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں پر زائد کرایوں کے معاملے کے حوالے سے وضاحت پیش کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More