قومی سکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس پی سی بی کو موصول ہو گئی

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) قومی سکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس پی سی بی کو موصول ہو گئی۔ انگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ای سی بی میڈیکل پینل کے زیر اہتمام قومی اسکواڈ کی ووسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گذشتہ روز ہوئی تھی۔ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔ تاخیر سے سکواڈ کو جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آج موصول ہو جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More