قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکاراؤں اور کھلاڑیوں کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔
حال ہی میں کرکٹر سرفراز احمد نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران سوالوں کے منفرد جوابات دیئے ہیں۔
انٹرویو کے دوران سرفراز احمد سے پاکستانی شوبز کی دو مشہور اداکارائیں مہوش حیات اور عائزہ خان میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا کہا گیا جس پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں مہوش حیات زیادہ پسند ہیں۔
بھارتی میزبان آنیش سجن کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ بھارتی انڈسڑی میں سے کس اداکارہ کو زیادہ پسند کرتے ہیں، کترینہ کیف یا دپیکا پڈوکون ؟
جس کا جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد کا دپیکا پڈوکون پر کترینہ کیف کو فوقیت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کترینہ کیف کو ان کے کیریئر کی شروعات سے ہی پسند کرتے ہیں۔
بعد ازاں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے متعلق سوال پرجواب دیتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ ’ویرات کوہلی دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ، جو روٹ، ڈیوڈ وارنر اور روہت شرما کی بھی تعریف کی۔