دعا کریں کہ میری والدہ کا کرونا ٹیسٹ منفی آجائے،عامرخان

سماء نیوز  |  Jul 01, 2020

بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کے کچھ اسٹاف ممبرز میں کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر عامر خان نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ بی ایم سی ان لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال لے گئی ہے جن میں کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔

انھوں نے اس کی تفصیلی پیغام میں لکھا ہے کہ “میں آپ لوگوں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میرے اسٹاف کے کچھ اراکین کا کرونا پازیٹو آیا ہے، اس کا پتہ چلتے ہی انھیں فوراً قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم میں سے باقی لوگوں کا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے اور ہم سب کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ فی الحال میں اپنی والدہ کے ٹیسٹ کے لیے جا رہا ہوں اور وہ آخری شخص ہیں جنھیں اس سب کے بارے میں پتہ ہے، دعا کریں کہ میری ماں بھی نگیٹو ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More