امریکہ میں فلم تھیٹر کھولنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک ملتوی

سماء نیوز  |  Jul 01, 2020

امریکہ میں فلم تھیٹر کھولنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے بڑے شہر لاس اینجلس کے میئر نے کورونا کیسز بڑھنے پر فلم تھیٹر کھولنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

انہوں نے اس بارے میں کوئی تاریخ نہیں بتائی کہ سینما گھروں کو دوبارہ کھولنے کے لئے کب اجازت دی جائے گی ۔

لاس اینجلس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 772 ہو چکی ہے جبکہ یہاں 3 ہزار 326 افراد اس وبائ کے باعث موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

ریاست کیلی فورنیا کورونا کیسز کی تعداد کے حوالے سے دوسری امریکی ریاست ہے جہاں 2 لاکھ 22 ہزار 985 کورونا وائرس کے کیسز اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 5 ہزار 976 افراد اس وبائ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More