بھارت کو اتنا مارا کہ میچ کے بعد انہوں نے معافیاں مانگیں، شاہد آفریدی نے بھارت کا پول کھول دیا

ہماری ویب  |  Jul 06, 2020

سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاکہ کرکٹ میں ہم بھارت کی اتنی پٹائی لگاتے کہ میچ کے بعد وہ معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔

ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق بوم بوم بلے باز شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی میچ میں پٹائی کھانے کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا۔

آفریدی نے کہا کہ میں بھارت اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں کے خلاف میچز کھیل کر کافی لطف اندوز ہوا ہوں، ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دباؤ ہوتا ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں بہت ہی اچھی اور مضبوط ہیں، ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ وہ اپنی سب سے یاد گار اننگز بھارت کے خلاف بھارت میں ہی بنائے گئے 141 رنز کو قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More