آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے انتقال کر گئے

نوائے وقت  |  Jul 07, 2020

ہالی ووڈ کی مقبول فلموں کے آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونےکی عمر 91 برس تھی اور وہ روم میں انتقال کرگئے۔ایننیو مورریکونے 1928 میں روم میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 6 برس کی عمر سے ہی موسیقی لکھنا شروع کی جس کے بعد وہ کبھی نہیں رکے۔کمپوزر ایننیو مورریکونے نےکچھ ایسی دھنیں بنائیں جو مدتوں یاد رہیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More