امریکی ریپ گلوکار کانیے ویسٹ نے صدارتی الیکشن لڑنے کااعلان کردیا

جی این این  |  Jul 07, 2020

واشنگٹن : امریکی پاپ گلوکار کانیے ویسٹ نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔  برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک کانیے ویسٹ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کے طور پر جانا جاتا تھا مگر اب وہ خود صدارتی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانیے ویسٹ مشہور رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشیان کے شوہر ہیں اوروہ مکمل طور پر ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آئی ہیں ۔ ابھی تک کانیے کے کاغذات نمائندگی جمع کروانے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ، یہ  پہلا موقع نہیں جب پاپ گلوکارنے دعوی کیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ 2015 کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں بھی  ویسٹ نے کہا  تھا کہ انہوں نے 2020 میں صدر کے عہدے کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن گزشتہ نومبر میں انہوں نے بہت وثوق سے یہ کہا کہ وہ 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More