کرکٹ کرپشن ثابت ہونے پر کتنے سال کی قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 10, 2020

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومتِ وقت کو جس قانون کا مسودہ منظوری کے لئے بھیجا ہے اس میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی شخص پر کرکٹ کرپشن کا الزام ثابت ہوجائے تو اس پر 10 لاکھ روپے جرمانے سے ساتھ 10 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

پی سی بی کی یہ خفیہ دستاویز وزیر اعظم عمران خان کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ارسال کر دی ہیں جسے اب کھیلوں کی وزارت کو بھیجا گیا ہے۔ اس قانون کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سٹے بازوں پر بھی فوجداری مقدمات قائم کئے جائیں گے۔

77 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں ماضی میں پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز کے خلاف بیرونِ ملک میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کی جو تحقیقات ہوئی ہیں اس کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کے علاوہ اگر امپائرز، میچ ریفریز اور گراﺅنڈ اسٹاف بھی کرپشن میں ملوث ہوگا تو انہیں بھی سخت سزائیں دی جائیں گی جبکہ جوا اور سٹے بازی بھی غیر قانونی ہو گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More