کورونا وائرس، ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے اعلان

قومی اخبار  |  Jul 11, 2020

کولمبو: کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوبا کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ 2020 ملتوی کرنا پڑا، ہم ایشیا کپ کوجون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ٹورنامنَٹ کے انعقاد کے لیے پر امید ہیں۔ایشین کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق سری لنکا کو دیئے ہیں، اور اب جون 2021 میں ہونیوالے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More