جب میں نے پہلی دفعہ اہلیہ کی تصویر دیکھی تو وہ مجھے پسند نہیں آئی لیکن۔۔۔۔ شاہد آفریدی اپنی شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jul 14, 2020

لیجنڈری کرکٹر شاہد خان آفریدی کے چوکوں چھکوں کی دنیا بھر میں دھوم ہے۔

شاہد آفریدی زیادہ تر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ہی نظر آتے ہیں۔

مگر اپنی بیگم کے ساتھ ان کو بہت کم ہی دیکھا گیا ہے۔

بیگم سے متعلق ایک انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا تو بتاتے ہیں کہ: جب میں نے پہلی دفعہ اس کی تصویر دیکھی تو مجھے وہ سمجھ میں نہ آئی کیونکہ اس نے بہت سا میک اپ کر رکھا تھا۔

لیکن جب میں نے دوسری مرتبہ اس کی تصویریں بغیر میک اپ کے دیکھیں تو مجھے وہ پسند آگئی۔

میں نے حقیقی زندگی میں شادی کی پہلی رات صحیح سے اپنی بیوی کو دیکھا۔

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان کی بیگم ان کی کزن ہیں جو شرعی پردہ کرتی ہیں اسی وجہ سے کہیں دکھائی نہیں دیتیں ہیں۔

شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں اور یہ اپنی تمام بیٹیوں کی ساتھ ہنستے کھیلتے خوش باش دکھائی دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More