اسٹیڈیم کی رونقیں بحال، اسپورٹس تماشائیوں کیلئے حکومت نے بہترین حل تلاش کرلیا۔۔۔ خوشخبری آگئی

سچ ٹی وی  |  Jul 18, 2020

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق آزمائشی طور پر رواں ماہ سے شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے گی۔

محفوظ واپسی کے لیے پہلے دو کاؤنٹی کے دوستانہ میچز میں شائقین کو اجازت دی جائے گی، 26 اور 27 جولائی کو سرے بمقابلہ میڈل سیکس دوستانہ کاؤنٹی میچز میں شائقین کی کم تعداد کو اسٹیڈیم آنے دیا جائے گا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے حکومت کی جانب سے شائقین کی اسٹیڈیم واپسی کی اجازت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی محفوظ واپسی کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ شائقین کی میدانوں میں مکمل واپسی تک اضافی اقدامات کی ضرورت ہے تاہم آزمائشی بنیادوں پر شائقین کی واپسی میدان آباد کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس بحران کے باعث بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جانے والے اپنی نوعیت کی پہلی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا گیا ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق مصنوعی شور لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے جس کے لیے پرانے میچز کی آڈیوز کو استعمال کرنے کے لیے ایڈٹ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More