کورونا کیخلاف جنگ ، ہیتھرو ایئر پورٹ پرڈس انفیکشن روبوٹ نصب کردیےگئے

جی این این  |  Jul 27, 2020

ہیتھرو: برطانیہ کے ہیتھرو ائرپورٹ پر ڈس انفیکشن روبوٹ لگائے گئے ہیں تاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں مدد لی جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق   کورونا وائرس  سے مسافروں اور عملے کو محفوظ رکھنے  کے  اقدامات کے طور پر ہیتھرو ایئرپورٹ  پر مختلف ٹرمینلز پر ڈس انفیکشن  روبوٹ لگائے گئے  ہیں۔  ائر پورٹ  کے ٹرمینلز سے گزرتے ہوئے یہ مشینیں  بہترین  ٹچ پوائنٹس جیسے باتھ رومز اور لفٹس کو جراثیم سے پاک کردیتی ہیں۔روبوٹ وائرس کو مارنے اور ان   کی منتقلی سے روکنے کے لئے الٹرا وایلیٹ لائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے دیگر  اقدامات  میں اسکلریٹر ز پر اینٹی وائرل  اور مسافر وں کا درجہ حرارت  چیک کیا جاتا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More