قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں عید الاضحیٰ منارہی ہے

بول نیوز  |  Jul 31, 2020

دورہ انگلینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم  آج عید الاضحیٰ منارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر ڈربی میں تمام کھلاڑیوں نے صبح عید کی نماز ادا کی۔قومی کرکٹرز نے نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارکباد دی۔

پاکستان ٹیم نے عید کی نماز بائیو سیکیور ماحول میں ادا کی۔

Pakistan cricket team is celebrating #EidAlAdha today! pic.twitter.com/i6fNxSd0km

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 31, 2020

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More