تصاویر: پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ میں عید

سماء نیوز  |  Jul 31, 2020

قومی کرکٹ ٹيم نے آج ڈربی ميں عيدالاضحیٰ منائی، کھلاڑیوں نے سرفراز احمد کی امامت میں نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے برطانیہ میں موجود ہے، کرونا وائرس کی وباء کے باعث کھلاڑیوں نے مسجد کے بجائے سابق کپتان سرفراز احمد کی امامت میں ہی نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

کھلاڑیوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد گروپ کی صورت میں تصاویر بھی بنوائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں مداحوں کیلئے کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

سرفراز احمد نے ٹویٹر پر مداحوں کو عيد کی مبارکباد دی۔ کمنٹری کيلئے انگلينڈ ميں موجود سابق کپتان وسيم اکرم نے مداحوں کو عید الاضحیٰ کے موقع پر کليجی پر ہاتھ ہلکا رکھنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب کرونا ٹيسٹ منفی آنے پر فاسٹ بولر حارث رؤف انگلينڈ روانہ ہوگئے۔

قومی ٹيم پہلے ٹيسٹ کيلئے کل ڈربی سے مانچسٹر پہنچے گی، جہاں انگلینڈ کیخلاف 5 اگست سے طویل دورانیے کا میچ کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More