ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

ہم نیوز  |  Aug 02, 2020

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ور بالائی پنجاب میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، گو جرانوالہ اورگجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ صوابی، مردان، بونیر، دیر، نوشہرہ، سوات اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 

محکمہ موسمیات نے مانسہرہ اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے چکوال، جہلم ،اٹک، فیصل آباد، بہا ولنگر، ساہیوال میں آج  بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

لاہور، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں: ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، صوابی، مردان، بونیر،چارسدہ، نوشہرہ اور سوات میں بارش کا امکان ہے، ایبٹ آباد ،مانسہرہ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی خرابی:کراچی آنیوالی پروازیں نواب شاہ ایئرپورٹ پہ اتر گئیں

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع زیارت، قلات، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More