گوگل کی جانب سے صارفین کے لئے اہم اعلان

بول نیوز  |  Aug 02, 2020

گوگل نے  ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام جی میل صارفین کے لیے مفت کرنے کے بعد مزید فیچر مفت فراہم کرنے کااعلان کیا ہے ۔

گوگل کی جانب سے کئے گئے  اعلان کے مطابق پہلی بار وہ ویب کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو گوگل ون کلاؤڈ اسٹوریج کے کچھ فیچر تک مفت رسائی فراہم کرے گا۔

اس سہولت سے وہ افراد بھی مستفید ہوسکیں گے جن کے گوگل ون اکاؤنٹ نہیں ہوں گے۔

اعلان کے مطابق اس سروس میں دونوں موبائل آپریٹنگ سسٹم کے صارفین اپنے فون کا ڈیٹا خودکار طور پر کلاؤڈ پر محفوظ کرسکیں گے جبکہ ایک نیا اسٹوریج منیجر ٹول بھی ویب سمیت تمام موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

آٹومیٹک فون بیک اپ کو گوگل کی جانب سے گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین نئی گوگل ون ایپ کے ذریعے ایک بٹن کلک کرکے ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز کو کلاؤڈ سروس میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

اس فیچر میں 15 جی بی اسٹوریج گوگل اکاؤنٹس کے ذریعے صارفین کو ملتی ہے تو فون کے خراب ہونے یا گم ہونے پر بھی تمام تفصیلات کلاؤڈ سروس میں محفوظ رہتی ہے۔

مطلب گوگل کی جانب سے اس سروس کے تحت 15 جی بی اسٹوریج مفت دی جارہی ہے۔

اعلان کے  مطابق  گوگل کی جانب سے ایک اور فیچر بھی مفت دیا جائے گا جو کہ نیا اسٹوریج منیجر ٹول ہوگا جس کی مدد سے صارفین جی میل، ڈرائیو اور فوٹوز میں فائلز کو دیکھنے کے ساتھ صاف بھی کرسکیں گے۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اسٹوریج لمٹ کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا یعنی غیرضروری فائلز کو ڈیلیٹ کرکے اسٹوریج کو بچایا جاسکے گا جبکہ صارفین اضافی اسٹوریج بھی خرید سکیں گے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بدھ سے گوگل پلے اسٹور کے ذریعے متعارف کرایا جا چکا ہے   جبکہ آئی او ایس ایپ مستقبل قریب میں دستیاب ہوگی۔

گوگل ون کو اس کمپنی نے 2018 میں پیش کیا تھا اور اس کے ذریعے وہ 1.99 ڈالر کے عوض 100 جی بی جبکہ 150 ڈالر میں 30 ٹی بی اسٹوریج فراہم کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More