مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے جولائی میں 24 کشمیریوں کو شہید کر دیا

92 نیوز  |  Aug 02, 2020

سری نگر (92 نیوز) بھارت کے غیر قانونی زیر مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوج کی بربریت رک نہ سکی۔ محاصروں اور جعلی مقابلوں کی آڑ میں ماہ جولائی میں 24 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

انتہا پسند بھارت کا مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر جاری ہے۔ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران قابض بھارتی فوج نے پیلٹ گنوں، گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 59 پُرامن کشمیریوں کو زخمی کیا۔

دوسری جانب حریت رہنماء اشرف صحرائی سمیت مقبوضہ وادی کے 98 افراد کو گرفتار کیا۔ قابض بھارتی فورسز نے محاصروں اور سرچ آپریشن کے دوران 11 مکانات بھی تباہ کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More