ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی ، 24 گھنٹوں میں533 نئے کیسزرپورٹ

جی این این  |  Aug 02, 2020

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کے وار گزشتہ روز سے بھی مزید کم ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں533 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، اوراپریل  کے بعد سے کورونا کی سب سے کم اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد وشمارجاری کردیے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سےصرف 6 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار976 ہوگئی، ملک میں‌ کورونا کے2 لاکھ 79 ہزار149 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 146 ہوگئی ۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More