کویت نے پاکستان سمیت 31 ممالک کیلئے کمرشل فلائٹس پرپابندی عائد کردی

جی این این  |  Aug 03, 2020

دوبئی : کویت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کردی۔ کویت نے ان ممالک کو وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے ' بڑا خطرہ ' قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہ پابندی غیر معینہ مدت تک عائد رہے گی۔ پاکستان کے علاوہ کویت نے جن ممالک کے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کی ہے ان میں بھارت، مصر، فلپائن، لبنان اور سری لنکا بھی شامل ہیں جن کے بڑی تعداد میں شہری کویت میں روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔ پابندی کی فہرست میں چین، ایران، برازیل، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔  کمرشل فلائٹس پر پابندی کا اعلان عین اسی دن کیا  گیا ہے  جس روز کویت نے کمرشل فلائٹس جزوی طور پر بحال کی۔ انتظامیہ کے مطابق  کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ہفتہ سے اس کی 30 فیصد صلاحیت پر چلایا جائے گا، جس میں آنے والے مہینوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More