ایک بیمار شخص کی وجہ سے اس آدمی کی قسمت بدل گئی۔۔۔ مشہور اور مال دار کیسے بنا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

ڈڈمیل گستاوو موسیقی اور رقص کے لیے انتہائی مشہور ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح مشہور ہوا۔

وہ بارہ سال کا ہوا تو اس کی زندگی میں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ جی ہاں! قسمت کبھی ایسے بھی ساتھ دیتی ہے، وہ شہرت کی بلندیوں‌ کا سفر اور کامیابیوں کا راستہ طے کرتا چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا کے اس فنکار نے ایک ایسے معاشرے میں آنکھ کھولی جہاں جرائم عام اور موت نہایت معمولی تھی۔ ہر قسم کی لوٹ مار اور کرپشن کے علاوہ منشیات کا غیرقانونی کاروبار کھلے عام ہوتا تھا۔ ایسے ملک میں‌ جہاں‌ نوجوانوں‌ کی اکثریت جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں میں‌ کھیلتی ہو یا منشیات کی عادی ہو، وہاں ڈڈمیل گستاوو سب کے لیے مثال بنا۔

اس کے ساتھ زمانہ طالبِ علمی میں ہوا کچھ یوں کہ جب وہ بارہ سال کا تھا تو اسے ایک آرکسٹرا گروپ کو ہدایات دینے کے لیے غیر متوقع طور پر اسٹیج پر کھڑا کردیا گیا۔

ڈڈمیل گستاوو پہلی مرتبہ کسی بڑے ہال میں بیٹھے ہوئے سامعین کے سامنے یوں‌ بطور ہدایت کار نمایاں‌ ہوا تھا۔ وہ شدید گھبراہٹ محسوس کررہا تھا، لیکن اب کیا ہوسکتا تھا۔ اسے یہ کام بخوبی انجام دینا تھا۔

وہ اسی گروپ میں وائلن بجاتا تھا اور اس روز جب وہ ایک میوزک ہال میں‌ پرفارم کرنے کے لیے جمع تھے تو معلوم ہوا کہ ان کا ماسٹر اچانک بیمار پڑ گیا ہے اور آج آنے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔ یوں ایک ماہر موسیقار کی جگہ اس 12 سالہ لڑکے کو یہ ذمہ داری نبھانا پڑی۔

تاہم ڈڈمیل گستاوو اب 30 سال سے زائد عمر کے ہیں۔ وہ یاد کرتے ہیں کہ اس وقت پہلی بار سازندوں کو ہدایات دیں تو ہال میں موجود شائقین کے ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ آغاز اچھا نہیں ہوا، لیکن چند منٹوں بعد منظر تبدیل ہوگیا، کیوں کہ ننھے ہدایت کار نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین اظہار کردیا تھا اور اس شو کے اختتام پر ہال تالیوں‌ سے گونج رہا تھا۔

آج وہ اپنے کمالِ فن کے لیے بے شمار ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More