ق لیگ اور تحریک انصاف کا اتحاد برقرار رہے گایا راہیں جداہوں گی؟فیصلے کا وقت آگیا،آج کیا ہونےوالا ہے؟

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

لاہور (نیوز ڈیسک) اتحاد کے معاملات سلجھانے کے لئے مسلم لیگ ق اور ایوان وزیر اعلی پنجاب کے درمیان رابطہ ہوا ہے، مسلم لیگ ق کی قیادت اور وزیر اعلی پنجاب کے درمیان آج انتہائی اہم ملاقات ہوگی۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی قیادت میں آج مسلم لیگ ق کا وفد عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا، ملاقات 4 بجے ایوان وزیر اعلی میں ہوگی، ملاقات میں اتحاد کے امور، حلقوں کے ترقیاتی اور عوامی مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔ مسلم لیگ ق کی قیادت بعض امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔مسلم لیگ ق کے گزشتہ روز ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت سے متعلق شکوے شکایات سامنے آئے تھے، فیصلہ سازی کے امور میں مسلم لیگ ق کو اعتماد میں نہ لینے پر بھی شکوہ کیا گیا، اس ضمن میں آج کی ملاقات میں معاملات کو سلجھانے کے لئے اہم امور طے کئے جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More