ناصر حیسن کا کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ

اردو نیوز  |  Aug 06, 2020

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے(آئی سی سی) ناصر حسین کے بابر اعظم کے بارے میں تبصرے کو ٹویٹ کیا ہے۔ 

ناصر حسین کا کہنا ہے کہ اگر یہ وراٹ کوہلی ہوتے تو ہر کوئی ان کے بارے میں بات کر رہا ہوتا لیکن چونکہ یہ بابر اعظم ہیں تو کوئی ان کے بارے میں بات نہیں کر رہا۔

جبران ناصر نامی صارف نے لکھا کہ ’وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہیں اسی لیے ان کے ریکارڈ پر بہت زیادہ رنز ہیں۔ بابر اعظم ہمیشہ بیرون ملک کھیلتے رہے ہیں پھر بھی ان کا ریکارڈ کوہلی سے بہتر ہے۔‘

Virat Kohli and company always play on their home soil that's why they have lot of runs in their record while Babar Azam always play in abroad still his record and average is better then Kohli .

— Jibran Ali Khan (@JibranAliKhan18) August 6, 2020

زکی صدیقی نام کے صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم کوہلی سے کہیں بہتر ہیں۔ بابر جوان ہیں لیکن ان کے پاس کوہلی سے زیادہ دلکش سٹروکس ہیں۔‘

Babar is much Better than Kohli..Babar young but has more elegant strokes than kohli especially Cover Drive.

— Zaki Siddiqui (@zaki_u_s) August 6, 2020

بھاویا شاہ نامی صارف نے لکھا ہے کہ بابر اعظم کی صلاحیت پر کوئی سوال نہیں اٹھا رہا بات صرف یہ ہے کہ کوہلی 12 سالوں سے زائد کے عرصے سے کھیل رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اتنے ہی دورانیے بعد بابر اعظم کہاں پہنچتے ہیں۔'

Babar Azam is not being underrated, it's just that Kohli has played for more than 12 years now, let's see where Babar will be after same amount of time...

— Bhavya Shah (@amitshahkabeta) August 6, 2020

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ناصر حسین کا کہنا ہے بابر پاکستان کے صف اول کے بلے باز بن گئے ہیں۔  ’نہ صرف ان کا ریکارڈ اچھا ہے بلکہ ان کی بیٹنگ کا انداز بھی اعلیٰ ہے، کیونکہ وہ آنکھوں کو بہت بھاتا ہے۔‘

واضح رہے کہ 25 سالہ بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف کیا تھا جبکہ انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ اسی سال 13 سے 17 اکتوبر تک ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔انہوں ںے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو 7 ستمبر 2016 کو انگلینڈ کے خلاف کیا۔  

بابر اعظم نے 26 ٹیسٹ میچوں کی 46 اننگز میں 45 سے زائد کی اوسط سے 1850 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 5 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ میں ان کا سب سے زیادہ سکور 143 ہے۔

74 ایک روزہ میچز میں بابر اعظم نے 54.2 کی اوسط سے 3359 رنز بنائے ہیں جن میں 11 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ سکور 125 ناٹ آؤٹ ہے۔

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم  50.7 کی اوسط سے 1471 رنز بنا چکے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 13 نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More