مسجدمیں گانے اوررقص کی شوٹنگ کامعاملہ شدیدتنقیدکے بعد صباقمرکاردعمل بھی آگیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 09, 2020

لاہور(ویب ڈیسک )مسجد میں رقص اور فلم کی شوٹنگ کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ صباقمر کا ردعمل سامنے آ گیا۔ تاریخی مسجد وزیر خان میں قص اور فلم کی شوٹنگ کے معاملے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننے والی صبا قمر کا رد عمل سامنے آ گیا۔اداکارہ صبا قمر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ کوئی گانا بجا ہے اور نہ ہی کسی فلم کی شوٹنگ کی گئی ہے، بہت جلد سچ سب لوگوں کے سامنے آجائے گا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پوسٹر میکنگ کے  دوران کی ہے جس میں نئے جوڑے کی نکاح کے فورا بعد کی خوشی کو دکھایا گیا ہے، لیکن اگر پھر بھی ہمارے اس اقدام سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم اس کے لئے معذرت خواہ ہیں ۔دوسری جانب تھانہ لوئر مال میں اداکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے، دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کرکے مسجد کا تقدس پامال کیا گیا ہے، جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے لہٰذا ان دونوں کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جائے۔واضح رہے کہ تصاویر سامنے انے کے بعد صبا قمر اور بلال سعید پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More