آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ، فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹاپ ٹین میں شامل

92 نیوز  |  Aug 09, 2020

 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ہو گئی۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹاپ ٹین میں شامل ہو کر دسویں پوزیشن پر آگئے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس تین درجے ترقی پاکر  دسویں  پوزیشن پر آگئے۔ محمدعباس نے انگلینڈ کیخلاف  مانچسٹر ٹیسٹ میں تین وکٹیں  حاصل کی تھیں۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں  آسٹریلیا  کے اسٹیو اسمتھ پہلے ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے اور  آسٹریلیا کے مارکس  لبوشین  تیسرے  نمبر  پر ہیں۔ بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے  انگلینڈ کے کرس ووکس  دو درجے ترقی پا کر آل راؤنڈر  کی فہرست میں ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے ہی بین اسٹوکس آل راؤنڈرز  کی فہرست میں پہلی  پوزیشن پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More