انسانیت کا خاتمہ: بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو جنگل میں پھینک دیا۔۔۔۔۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Aug 10, 2020

ماں بیٹے کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے مگر رنگ بدلیو اس دنیا میں انسانیت سوز ایسے واقعات بھی دیکھے جارہے ہیں جو نہ کبھی سوچے تھے پہلے اور نہ رونما ہوئے مگر ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشتڑا کے شہر اورنگ آباد میں ایک احسان فراموش بیٹے نے اپنی 90 سالہ بوڑھی ماں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جنگل میں پھینک کر وہاں سے فرار ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد میں کچی گھاٹی علاقہ کے میں جنگل کے درمیان لوگوں کو ایک بوڑھی خاتون چادر پر پڑی ملی ۔ دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ بیٹے نے ماں کو کورونا مثبت آنے پر وہاں چھوڑ دیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 90 سالہ بوڑھی عورت کا کورونا مثبت آگیا تھا جس کی وجہ سے گھر والے ان کو ساتھ رکانپ نہیں چاہتے تھے اور نہ ان کے لیئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے اسی وجہ سے اہلِ خانہ رات کے اندھیرے میں بوڑھی خاتون کو جنگل میں پھینک کر چلے گئے۔


پولیس ذرائع کے مطابق معمر خاتون تقریباً ایک گھنٹے تک جنگل میں تڑپتی رہیں لیکن بعد میں اہلِ علاقہ کی شکایت پر انھیں پولیس کی جانب سے ہی ضلع اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔






مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More