پہلی ہی گیند میں آوٹ کر دیا۔۔۔۔۔۔۔ کیا آپ کیریئر کی پہلی گیند پر آوٹ کرنے والے 5 بہترین باؤلرز میں شامل پاکستانی باؤلر کو جانتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 10, 2020

کرکٹ کی دنیا میں کسی بھی باؤلر کا وکٹ لینا ان کی اولین خواہش ہوتی ہے اور اگر کسی کھلاڑی کی یہ خواہش اس کے میچ کیریئر کی پہلی ہی گیند پر پوری ہوجائے تو یہ اس کے لئے یہ کارنامہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہوتا۔

کرکٹ میں آئے روز نئے ریکارڈز قائم ہوتے رہتے ہیں جنہیں دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں ہمشہ یاد رکھا جاتا ہے۔

آج ہم بات کریں گے ایسے گیند بازوں کی جنہوں نے کرکٹ کے سب سے مختصر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے کیریئر کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لے کر شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ ان کھلاڑیوں کی فہرست میں ایک پاکستان کے باؤلر بھی شامل ہیں تو چلیں آئیں جانتے ہیں کہ وہ خوش قسمت باؤلرز کون سے ہیں۔

1- مائیکل کاسپروئز

سب سے پہلے آتے ہیں آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مائیکل کاسپروئز۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 2005 میں آکلینڈ میں کھیلے گئے کرکٹ تاریخ کے اولین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں قائم کیا تھا۔ مائیکل کاسپروئز نے اپنے میچ ڈیبیو کی پہلی ہی گیند پر حریف ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان اسٹیون فلیمنگ کو آوٹ کر کے شائقین کو حیران کردیا تھا۔

2- اجیت اگرکر

پھر آتے ہیں بھارتی میڈیم پیسر اجیت اگرکر جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اپنے میچ کیریئر کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی تھی۔ اجیت نے یہ کارنامہ آسی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2007 میں حاصل کیا تھا۔ بھارتی باؤلر نے اپنی شاندار باؤلنگ سے جنوبی افریقی بلے باز ہرشل گبز کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ عظیم ریکارڈ اپنے نام کیا۔

3- شان ٹیٹ

2007 میں نیوزی لیند کے خلاف ہوم سیریز میں سابق تیز ترین آسٹریلوی باؤلر شان ٹیٹ کو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی بال پر اپنی تیز رفتار گیند بازی سے نیوزی لینڈ کے کیوی بیٹسمین جمی ہاؤ کو آوٹ کر کے یہ منفرد کارنامہ سرانجام دیا۔

4- لوکی فرگیوسن

نیوزی لینڈ کے اسپیڈ اسٹار لوکی فرگیوسن 2016 میں نیپئیر کے مقام پر ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی ہی گیند پر بنگلادیشی بلے باز سابر رحمان کو میدان بدر کر کے یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کیوی باؤلر ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنی اگلی ہی بال پر ایک اور بنگلادیشی بیٹسمین سومیا سرکار کو بھی آؤٹ کیا تھا۔

5- عامر یامین

آخر میں آتے ہیں پاکستان کے نوجوان پیسر عامر یامین جن کی باؤلنگ اپنی مثال آپ ہے۔ یہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی بال پر وکٹ حاصل کی تھی۔ انہوں نے 2016 میں شارجہ کے میدان میں انکلش بلے باز جیسن رائے کو آوٹ کر کے ریکارڈ قائم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More