انہوں نے صرف 16 سال کی عمر میں سنچری بنائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے 5 کم عمر کھلاڑی

ہماری ویب  |  Aug 11, 2020

کرکٹ کی دنیا میں بہت سارے ایسے کرکٹر گزرے جنہوں نے بہت ہی چھوٹی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور نہ صرف قدم رکھا بلکہ سنچری بھی اسکور کیں۔ ہماری اس دنیا میں ایک محاورہ بہت مشہور ہے کہ جو کام آپ ابتداء میں کر دیتے ہیں وہ کام آخر تک آپ کی پہچان بن جاتا ہے۔ اور بس یہی صورتحال کرکٹ میں بھی نظر آتی ہے جو کرکٹرز شروع میں آتے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر دیتے ہیں ان کے بارے میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ وہ پھر سالوں انٹرنیشنل کرکٹ میں رہتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں اور اپنے کیریئر میں بہت زیادہ رنز اسکور کرتے ہیں۔

آج ہم کچھ ایسے کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے جو بہت چھوٹی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے اور پھر آتے ہی ساری دنیا کو اپنی عمدہ بیٹنگ سے حیران کر دیا۔ نہ صرف حیران کر دیا بلکہ آتے ہی سنچریاں اسکور کر دیں جوکہ واقعی ایک مشکل کام ہے اور پھر اپنے کیریئر میں مزید کامیابیاں سمیٹیں۔

5- تمیم اقبال

سب سے پہلے ہم بات کریں بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی جنہوں نے کم عمر میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم جما لئے تھے اور دیکھتے ہی دیکھے وہ اپنے مخالفین کے لئے ایک طاقت بنتے گئے اور ان کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم بھی ایک خطرناک حریف بن گئی ہے۔ بنگلادیشی بیٹسمینوں کا شمار بھی اب دنیا کی بہترین ٹیموں کے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔ تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ میں 2007 میں آئے اور انھوں نے آتے ہی اپنی ٹیم میں ایک خاص جگہ بنا لی اور بہترین اوپنر بن کر ابھرے۔

جارہانہ انداز سے بیٹنگ کرنے والے تمیم اقبال نے 2008 میں آئر لینڈ کے خلاف 129 رنز اسکور کئے تھے جن میں 15 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ انہوں نے 19 سال کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔

4- سلیم الہٰی

پاکستان کے مشہور کرکٹر سلیم الہٰی جنہوں نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 18 سال کی عمر میں کھیلا۔ کرکٹر سلیم الہی نے سن 1995 میں کھیلے گئے اپنے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کے خلاف نصف سنچری بنائی اور صرف 18 سال کی عمر میں چھوٹی عمر میں سنچری کرنے والوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔

3- عمران نزیر

اس کے بعد ہم بات کریں گے جارہانہ انداز میں کھیلنے والے پاکستان کے بہترین بلے باز کھلاڑی عمران نزیر کی جو کہ کم عمر ترین سنچری بنانے والے اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ عمران نزیر نے یہ سنچری زمبابوے ٹیم کے خلاف سینٹ جارج اسٹیڈیم میں بنائی تھی اور اس دوران ان کی عمر 18 برس تھی۔

2- عثمان غنی

دوسرے نمبر پر آتے ہیں افغان کرکٹر عثمان غنی اور یقیناً یہ حیران کن بات ہے کہ ایک نئی ٹیم کے نئے کھلاڑی جس نے اتنی کم عمر میں نصف سنچری اسکور کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے 17 سال کی کم عمر میں یہ ریکارڈ 20 جولائی 2014 کو زمبابوے کے خلاف قائم کیا۔

1- شاہد آفریدی

اب آتے ہیں کرکٹ کے وہ کھلاڑی جن کے بغیر کرکٹ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کے سابق اسٹار بلے باز شاہد خان آفریدی جنہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں کئی شاندار ریکارڈز قائم کئے وہیں ان کے پاس سب سے کم عمر میں سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ انہوں نے سنچری بنانے کا کارنامہ 1996 میں سری لنکا کے خلاف صرف 16 سال کی کم ترین عمر میں سرانجام دیا جو واقعی ایک نمایاں ریکارڈ ہے۔ شاہد آفریدی نے پاکستان کو کئی میچز میں فتوحات دلوائیں اور اب شاید ہی ایسا کوئی کھلاڑی پاکستانی ٹیم میں دوبارہ آسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More