پہلے امیر اور آخر میں غریب ممالک ۔۔۔۔۔۔ کورونا وائرس کے حوالے سے بل گیٹس نے بڑی پیشن گوئی کردی

ہماری ویب  |  Aug 11, 2020

دنیا کی کھرب پتی شخصیت بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا کا خاتمہ پہلے امیر ممالک ہو گا مگر غریب ممالک اس وبا کا بدستور شکار رہیں گے۔ غریب ملکوں میں کورونا کی وبا سب سے آخر میں ختم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ امیر ممالک میں کورونا کی وبا رواں سال نہیں بلکہ 2021ء کے آخر میں ختم ہونا شروع ہوگی جبکہ غریب ملکوں میں اس کے بعد یہ وبا کم ہوگی۔

بل گیٹس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوری دنیا میں کورونا ویکسین کی تیاری کے لئے پیش رفت کی امید افزا خبریں آ رہی ہیں۔ ماہرین یہ توقع کر رہے ہیں کہ کورونا وبا رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی مگر بل گیٹس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا سے ابھی مزید ہزاروں کی تعداد میں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے "وائرڈ" میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کورونا کی تشخیص ،علاج اور ویکسین کی تیاری واقعی متاثر کن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More