پاکستان اب بھی تین میچوں کی سیریز جیت سکتا ہے: انضمام الحق

نوائے وقت  |  Aug 11, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ سے بہتر ہے اور وہ اب بھی تین میچوں کی سیریز جیت سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیم مینجمنٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کھلاڑیوں کے حوصلے پست ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کو انگلینڈ کے خلاف شکست میں ٹیم کی خامیوں کے بجائے مثبت پہلوئوں پر غور کرنا چاہئے۔انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ہارا ہوا میچ جیتا جس کا سہرا بٹلر اور ووکس کے سر ہے جنہوں نے دفاعی بیٹنگ کے بجائے جارحانہ انداز اپنایا ۔انہوں نے کہا پاکستان نے بھی میچ میں خوب جان لڑائی تاہم موثر حکمت عملی اپنا کر انگلینڈ کو دو سو سے کم سکور پر آئوٹ کیا جاسکتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More