یہ 5 مشہور کھلاڑی کرکٹ میں آنے سے قبل کیا کرتے تھے؟

ہماری ویب  |  Aug 12, 2020

کرکٹ ایک ایسا جزبہ ہے جو ہر ملک کے باسیوں میں پایا جاتا ہے۔ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا ہجوم اس بات کا واضح ثبوت ہوتا ہے کہ لوگوں کو اس کھیل سے اور کھلاڑیوں سے کتنا لگاؤ ہے۔

کرکٹ کے چند وہ کھلاڑی جنہوں نے اپنی نمایاں کارکردگی سے کئی کامیابیاں سمیٹیں مگر آپ کو یہ بات معلوم نہیں ہوگی کہ کرکٹ کی دنیا کے چند ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جو کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے پانچ نامور کرکٹ کے کھلاڑیوں کے بارے میں جو کرکٹ میں آںے سے قبل دوسرے کھیلوں میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔

1- ویون رچرڈز

80 کی دہائی کے خطرناک ترین بیٹسمین ویون رچرڈ کا نام کرکٹ کے شائقین کے لئے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ اپنے دور کے بہترین بلے باز مانے جاتے تھے جنہیں آؤٹ کرنا ہر باؤلر کے لئے سر درد بن جاتا تھا۔ سر ویون رچرڈز نہ صرف کرکٹ ورلڈ کپ بلکہ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی ویسٹ انڈیز کی جانب سے نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اینٹیگا کے لئے فٹبال ورلڈ کپ 1974 کوالیفائر میچز کھیلے تھے مگر بدترین شکست کے بعد انہوں نے فٹبال کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا تھا۔

2- ایلیسا پیری

آسٹریلیا کی بہترین خاتون آل راؤنڈر کھلاڑی ایلیسا پیری اِنتہائی اہمیت کی حامل اور ٹاپ درجے کی کرکٹر ہیں۔ جو کرکٹ میں اپنا لوہا منوانے سے قبل ہی فٹبال میں بھی اپنا نام روشن کر چکی ہیں۔ ایلیسا پیری آسٹریلیا کی جانب سے آٹھارہ فٹبال میچز کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ وہ کینبیرا یونائیٹد اور سڈنی کلب کے لئے بھی کھیل پیش کرتی رہی ہیں۔ مگر بعد ازاں انہوں نے کرکٹ کو ہی بطور شعبہ چن لیا تھا۔

3- یوزوندرا چاہل

موجودہ لیگ اسپنر یوزوندرا چاہل بھارت کے ایک اہم رکن کھلاڑی ہیں۔ یوزوندرا اپنی لیگ اسپن باؤلنگ سے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ ان کے متعلق یہ بات بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ 1997 سے لے کر 2003 تک وہ شترنج کے ایک پیشہ ور کھلاڑی تھے۔ یوزوندرا چاہل نے 2002 میں کولکتہ نیشنل شترنج چیمئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

4- جونٹی روڈز

اپنی شاندار فیلڈنگ سے دنیائے کرکٹ میں نام کمانے والے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی روڈز کرکٹ میں شہرت پانے سے قبل ہی ہاکی بھی کھیل چکے ہیں جن کی صلاحیتوں کی سب ہی معترف تھے۔ جونٹی روڈز اولمپک 1992 میں بارسیلونا جانے کے لئے ساؤتھ افریقن اسکؤاڈ میں منتخب ہوئے تھے۔ مگر ان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لئے کولیفائی نہیں کر پایا تھا اور پھر اسی سال جونٹی روڈز نے ٹیسٹ میچ کے لئے ڈیبیو کیا تھا۔

5- آئن بوتھم

سر آئن بوتھم کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈر مانے جاتے تھے جنہوں نے کرکٹ میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ' سر' کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔ ان کے حوالے سے یہ بات بہت کم ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ انہوں نے اسکنتھورپ یونائیٹد Scunthorpe United کی جانب سے فٹبال کے کچھ سیسنز بھی کھیلے۔ مگر بعد ازاں انہوں نے کرکٹ کو ہی اپنا پروفیشن چن لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More