سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی کمی

ہم نیوز  |  Aug 12, 2020

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار457 روپے کی کمی کے بعد  نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار537 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار900 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار487 روپے کی کمی کے ساتھ  ایک لاکھ 8 ہزار110 روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار572 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار597 روپے ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے کو صرافہ بازار میں سونے کی قیمت سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد  نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار169 روپے ہو گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More