غریب ہونے کی صورت میں دوبارہ کھربوں روپے کیسے کمائے جاسکتے ہیں؟ بل گیٹس نے کامیابی اور کمائی کا راز بتا دیا

ہماری ویب  |  Aug 15, 2020

بل گیٹس کا شمار موجود دور کی دولت مند شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ 90 ارب ڈالرز سے زائد کے مالک ہونے کے باعث دنیا کے دوسرے مالدار شخص ہیں اور اس سے قبل وہ پہلے نمبر پر بھی رہ چکے ہیں، تاہم اگر وہ اچانک کسی وجہ سے غریب ہو جائیں تو دوبارہ کامیابی کے کے کیا کریں گے؟ تو اس کا جواب بل گیٹس کچھ یوں دیا کہ اگر انہیں دوبارہ زندگی میں کامیابی کیلئے جدوجہد کرنا پڑے تو وہ اپنی سوچ کو بدل کر سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ آپ کا طرز فکر زندگی میں کامیابی پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے .

ایک ٹی وی شو کے دوران بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم اکثر بہت زیادہ توجہ اس بات پر دیتے ہیں کہ ہم کیا نہیں کر سکے، جس کے نتیجے میں ہم وہ اسباق نظر انداز کر دیتے ہیں جو کہ ہمارے لئے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں، آسان الفاظ میں ناکامیوں پر فکر مند ہونے کے بجائے اپنی کامیابیوں سے متاثر ہو کر آگے بڑھیں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ عالمی سطح پر لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے لئے اسی حکمت عملی پر عمل کرتے ہیں اور موجودہ حالات میں خرابی کی بجائے اچھی چیزوں کو دیکھتے ہیں، چاہے وہ غربت ہو، سیاست یا امراض. ان کا کہنا تھا کہ پر امید ہو کر سوچنے پر وہ دنیا بھر میں حالات کو بہتر ہوتا دیکھ رہے ہیں، جو کہ مایوسانہ سوچ میں ناکامیاں لگتیں۔

بل گیٹس کے مطابق انسان فطری طور پر اچھی چیزوں پر خوش ہونے کی بجائے منفی خیالات اور پریشان کن باتیں سوچتیں ہیں جبکہ مسائل کے حوالے سے ہم بہت بے صبر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کام کو مکمل صلاحیت سے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ سب کچھ پرفیکٹ ہوگا، پرامید ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں المئیے اور نا انصافی کو نظر انداز کردوں۔ اس کی بجائے یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کیا کرنا کارآمد ہو گا اور اسے کیسے بہتر بنایاجا سکتا ہے، جس سے زندگی میں کامیابی کا امکان بڑھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More