جاپان میں ہر سال پہاڑ پر آگ کیوں لگائی جاتی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Aug 15, 2020

دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے لوگ مختلف روایات اور اقدار کے پیشِ نظر اپنے اپنے تہوار کا انعقاد کرتے ہیں جو دنیا میں ان ممالک کی پہچان کا باعث بھی ہوتی ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو جاپان کے ایسے منفرد تہوار کے بارے میں بتائیں گے جس میں وہاں کے مقامی لوگ ایک خاص پہاڑ پر ہر سال آگ لگاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وکاکوسا نامی پہاڑ پر ہر سال جنوری کے آخری ہفتے میں مقامی لوگوں کی جانب سے آتشزدگی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور اس فیسٹیول کو وکاکوسا یمایاکی کہا جاتا ہے۔

کسی کو بھی یہ بات معلوم نہیں ہے کہ جاپان کے صوبے نارا میں ہر سال ایک 342 میٹر اونچی پہاڑی کو جلانے کی روایت کا آغاز کہاں سے ہوا۔

لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس روایات کا آغاز ایک صدی پہلے ہوا تھا جب کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کا آغاز دو مندروں کے درمیان تنازع کے بعد ہوا تھا۔

اس روایات کے حوالے سے لوگوں نے اپنی اپنی کہانیاں بتائی ہیں لیکن آج یہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے ایک انوکھے فیسٹیول کی جگہ بن چکی ہے۔

اس فیسٹیول میں مقامی لوگ شام کے وقت پہاڑی پر ایک بڑی سی آگ دہکاتے ہیں اور ساتھ ہی آتش بازی بھی کرتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے کچھ وقت بعد آگ پوری پہاڑی پر پھیل جاتی ہے۔

اس پہاڑی کی خشک گھاس کو جلنے میں 15 سے 30 منٹ کا وقت لگتا ہے اور اس آگ کی روشنی کے مناظر میلوں دور فاصلے سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس دوران کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے پورے فیسٹیول کے دوران فائر فائٹرز کا عملہ بھی حاضر رہتا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More