ایک شاپنگ مال میں خاتون نے تمام بتوں کو توڑ ڈالا۔۔۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 17, 2020

کبھی کبھی کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ انسانی آنکھ حیران رہ جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ بحرین کے ایک شاپنگ مال میں ہوا جہاں بت بیچنے کے لیے رکھے گئے تھے کہ ایک خاتون آئیں اور ان بتوں کو ایک ایک کر کے توڑنا شروع کردیا۔

العربیہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں ایک خاتون نے دارالحکومت مناما کے علاقے جوفیر کی دوکان میں جا کر ہندو مذہب کی علامت بُتوں اور مجسموں کو ایک ایک کرکے توڑ دیا، 54 سالہ خاتون کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون دوکان میں موجود شخص جو غالباً وہاں ملازمت کرتا ہوگا، اس سے پوچھ رہی ہیں کہ کیا تم مسلمان ہو؟ اور ساتھ ہی بتوں کے مجسمے فرش پر گرا کر توڑ رہی ہیں۔

تاہم ان مسلم خاتون پر ہندو مذہب کی توہین کرنے کا مقدمہ دائرکردیا گیا ہے، خاتون کی جانب سے شاپ میں مجسموں اور بُتوں کو توڑنے کا اعتراف کر لیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے مقدمے میں متعدد دفعات لگائی ہیں، بحرین کے بادشاہ کے مشیر کا کہنا ہے کہ خاتون کا یہ عمل ناقابل قبول ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون جان بوجھ کر ہوش وحواس میں مجسموں کو زمین پر مار مار کر توڑ رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More