یہ بیٹنگ کرتے ہوئے انوکھے انداز اپناتے ہیں ! کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے 5 مشہور بلے باز کونسے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 18, 2020

دنیا میں کھیلا جانے والا سب کا پسندیدہ کھیل کرکٹ اور اس میں شامل کھلاڑیوں کے کھیلنے کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے چاہے وہ باؤلنگ کرانے کا انداز یا پھر بیٹنگ کا، زندگی بھر کے لئے ان کی خاص پہچان بن جاتا ہے۔

سر ڈبلیو گریس کے دور سے لے کر ڈان بریڈمین کے شاندار دور تک، انضمام الحق محمد یوسف سے لے کر موجودہ دور کے باصلاحیت بلے باز کھلاڑی بابراعظم، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، کین ولیم سن کے حالیہ دور تک، کرکٹ میں کچھ غیر معمولی کھلاڑی شائستگی اور خوبصورتی کے ساتھ کھیل پیش کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں اور آج بھی دیکھے جاتے ہیں۔

کرکٹ کے حیرت انگیز کھیل میں چند سالوں کے عرصے میں غیر معمولی بیٹنگ تکنیک دیکھنے میں آئی ہے۔ اگرچہ ان میں سے چند بلے بازوں کی بات کی جائے تو ان کے بیٹنگ کرنے کا انداز کافی اہمیت اور دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔

آج ہم ایسے 5 بیٹسمینوں پر ایک نظر ڈالیں گے جو عجیب و غریب بیٹنگ تکنیک کے ساتھ کھیل پیش کرتے ہیں۔

1- شیو نارائن چندرپال (ویسٹ انڈیز)

ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین شیو نارائن چندرپال اپنی شاہانہ بیٹنگ کے ذریعے کئی فتوحات اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال چکے ہیں۔ ان کی بیٹنگ تکنیک باقی بالے بازوں کی نسبتاً کافی منفرد اور الگ تھی۔ اپنے وقت کے شاندار بلے بازوں میں سے ایک، گیانا سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ والے بیٹسمین شیو نارائن چندرپال نے 164 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ ان کے ٹیسٹ کیرئیر میں 30 سنچریاں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈین لیجنڈ برائن لارا کے بعد شیو نارائن چندرپال کو سجیلا اور عمدہ بلے باز مانا جاتا ہے۔

2- اسٹیو اسمتھ (آسٹریلیا)

ابتدائی طور میں بین الاقوامی کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ کو بطور لیگ اسپنر ٹیم میں لایا گیا تھا، لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ سادہ سے لیگ اسپنر کا شمار دنیا کے ٹاپ پانچ بہترین بلے بازوں میں کیا جانے لگے گا۔ کرکٹر اسٹیو اسمتھ ڈونلڈ بریڈمین کے بعد آسٹریلیا کے بہترین بلے باز مانے جاتے ہیں۔

ٹیم کے کوچز بھی ان پر اصرار کرتے ہیں کہ وہ اپنا بیٹنگ اسٹائل عام رکھیں مگر اسٹیو اسمتھ کریز پر اپنا وہی اسٹائل اپناتے ہیں جس میں ان کو کھیلنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے 73 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 26 سنچریاں شامل ہیں۔

3- روری برنس (انگلینڈ)

کرکٹ میں غیر روایتی بیٹنگ تکنیک کا استعمال کرنے والے کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے روری برنس بھی شامل ہیں۔ اگر ان کے بیٹنگ اسٹائل کرنے کے انداز کی بات کی جائے تو ان کی بلے بازی کا طرز مزاحیہ لگتا ہے۔ بیٹنگ کے دوران وہ اپنی تھوڑی کو دائیں کندھے سے رگڑتے ہیں تو دیکھنے میں منفرد مگر عجیب سا لگتا ہے۔

4- جارج بیلی ( آسٹریلیا)

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور بیٹسمین جارج بیلی کا بیٹنگ اسٹائل تمام بلے بازوں میں سب سے انوکھا دیکھا گیا ہے۔ وہ اس طرح کریز پر موجود بیٹنگ کرتے ہیں جیسے پیچھے کی جانب کسی کو دیکھ رہے ہوں۔ اس طرح وہ مخالف ٹیم کے باؤلر کا سامنا کرتے ہیں۔ اوپر دی گئی تصویر غور سے ملائحظہ کریں۔

5- فواد عالم (پاکستان)

پاکستان کے مشہور و معروف بیٹسمین فواد عالم کے کھیلنے کے منفرد انداز سے تو سب ہی وقف ہیں۔ ان کے کھیلنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ حریف ٹیم کے باؤلر کو ان کے دونوں پیڈز کا سامنا رہتا ہے۔ لیکن اسی بیٹنگ اسٹائل کو اپناتے ہوئے وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی ہزار رنز اسکور کرچکے ہیں۔البتہ آج کل وہ انگلینڈ کے ٹور پر ہیں اور ان کا منفرد اسٹانس موضوع بحث بن گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More