بل گیٹس نے کورونا وبا کے دوران ایک اور جان لیوا خطرے کی نشاندہی کردی

ہماری ویب  |  Aug 19, 2020

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ایک بظاہر معمولی اور چھوٹے سے نظر آنے والے جاندار کی دید خوفزدہ کر رہی ہے۔

بل گیٹس دنیا کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ اگرچہ کورونا وائرس کا سایہ ہر جگہ پھیل رہا ہے مگر مچھر آج بھی سب سے زیادہ ہلاکتوں کا باعث بننے والا جاندار ہے۔

17 اگست کو اپنے گیٹس بلاگ میں بل گیٹس نے مچھروں کا ہفتہ منانے کا اعلان کیا جس کے دوران مختلف ویڈیوز اور مضامین کے ذریعے اس کیڑے کی ہلاکت خیزی کو واضح کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر رات مچھر لاکھوں افراد کو ملیریا اور ڈینگی سے متاثر کرتے ہیں جو ایسے مرض ہے جس سے ہر دوسرے منٹ میں ایک بچہ ہلاک ہورہا ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ مچھر سماجی دوری کی مشق نہیں کرتے، وہ ماسک بھی نہیں پہنتے، اس وقت جب کووڈ 19 دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، تو یاد دہانی ضروری ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا قاتل جاندار اس وبا کے دوران آرام نہیں کررہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملیریا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتی ہیں۔

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص نے اس حوالے سے نشاندہی کی کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں ملیریا کی روک تھام اور علاج کی سہولیات بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بڑھ جانے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملیریا کا خاتمہ طویل عرصے سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے ایک حکمت عملی پر بھی کام ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More