یہ کھلاڑی کبھی ورلڈ کپ کھیل ہی نہ سکے۔۔۔۔ کرکٹ کے 5 بہترین کھلاڑی جن کو کبھی ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع نہیں ملا

ہماری ویب  |  Aug 20, 2020

عالمی کرکٹ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنا اور ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کو فتح دلوانا ہر کرکٹر کا ایک انمول خواب ہوتا ہے۔ وہ کھلاڑی بہت خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے ہر ملک کی ٹیم سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو بھرپور صلاحیت کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں اترتے ہیں۔

اگرچہ کرکٹ کی دنیا میں متعدد کرکٹرز کو گذشتہ برسوں میں ورلڈ کپ میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، لیکن کرکٹ کے چند مشہور نام ایسے بھی ہیں جہیں کرکٹ کے واحد بڑے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے نمائندگی کرنے کا موقع نہیں مِل سکا۔

آئیں جانتے ہیں کہ وہ 5 عظیم کرکٹرز کونسے ہیں جو عالمی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ سے محروم رہے۔

1- جسٹن لینگر

جسٹن لینجر آسٹریلیا کی جانب سے نمائندگی کرنے والے سب سے بہترین اوپنروں میں سے ایک تھے۔ 14 سال تک انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں 105 ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ صرف 45 سے زیادہ کی اوسط سے 7000 سے زیادہ رنز بنائے۔ جسٹن لینگر نے ساتھی اوپنر میتھیو ہیڈن کے ساتھ ایک عمدہ شراکت داری قائم کی اور ساتھ ہی وہ ابتدائی ٹیسٹ میں اوپننگ کی سب سے مضبوط جوڑی تھے۔ آسٹریلین کرکٹ کے سنہری دور کے شاید وہ واحد بلے باز ہیں جو ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لئے نہیں کھیلے سکے۔ واضح رہے کہ جسٹن لینجر اس وقت آسٹریلیا کے لئے ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

2- میتھیو ہوگرڈز

انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ باؤلر کی حیثیت سے کھیلنے والے میتھیو ہوگارڈ کی بہترین باؤلنگ پر سوال اٹھانا مشکل ہے کیونکہ ان کا شمار انگلینڈ کے لئے وکٹیں حاصل کرنے والے اعلیٰ گیند بازوں میں ہوتا تھا۔ اپنے دور کے بہترین اوپننگ باؤلرز میں سے ایک میتھیو ہوگارڈ صرف 67 ٹیسٹ میچوں میں 248 وکٹیں حاصل کرچکیں ہیں۔ انہوں نے 2005 میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں کلیدی کردار ادا کیا تاہم ان کا ونڈے کیرئیر کھیلنے کا تجربہ کچھ کامیاب نہ رہا۔

سابق انگلش فاسٹ باؤلر میتھیو ہوگرڈز نے صرف 26 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں انہوں نے کل 32 وکٹیں حاصل کیں۔ شاید یہی وجہ تھی کہ انہیں ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

3- کرس مارٹن

سابق پیسر گیند باز کرس مارٹن ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کے لئے کھیلنے والے بہترین باؤلروں میں سے ایک ہیں جو رچرڈ ہیڈلی اور ڈینیئل ویٹوری کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہیں۔ اپنے 13 سالہ کیریئر کے دوران کرس مارٹن نے 71 ٹیسٹ میچز کھیلے اور مجموعی 233 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے برعکس ان کا ون ڈے کیریئر کافی حد تک کامیاب نہیں رہا تھا کیونکہ انہوں نے 20 ون ڈے فارمیٹ میں صرف 18 وکٹیں حاصل کیں۔ سابق کیوی باؤلر کرس مارٹن بھی ان بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

4- ایلسٹر کُک

سابق مایہ ناز انگلش بلے باز ایلسٹر کُک انگلینڈ کے آئیکونک بیٹسمین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ 10 ہزار رنز اسکور کرنے والے چند بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنی کپتانی میں انگلینڈ کو کئی میچز میں فتح سے ہمکنار کروایا تاہم 92 ایک روزہ میچز کھیلنے والے ماہر بلے باز ایلسٹر کُک ایک بھی ورلڈ کپ میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔

5- وانگی پورپو وینکٹا سائی لکشمن ( وی وی ایس لکشمن)

بھارت کے لیجنڈری بیٹسمین وی وی ایس لکشمن بھی ان دیگر بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ کبھی نہیں بنا گیا۔ معروف ترین بھارتی بلے باز لکشمن نے 134 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 سنچریوں سمیت 46 کے قریب اوسط سے 8 ہزار 781 رنز اسکور کئے۔

انہوں نے 86 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تاہم 2003 کے ورلڈ کپ میں ان کے کھیلنے کے واضح امکان موجود تھے لیکن کچھ ہی لمحوں میں انہیں ورلڈ اسواڈ سلیکشن سے اچانک باہر کردیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More