حضرت آدم علیہ السلام نے اس ملک میں اپنا پہلا قدم جس پہاڑ پر رکھا اس کا نشان آج تک موجود ہے۔۔۔ جانیں اس خوبصورت ملک کے بارے چند ایسے حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Aug 20, 2020

سری لنکا ایک جزیرہ ملک ہے جس کا دارالحکومت کولمبو ہے۔ یہ ایک بہت خوبصورت ملک ہے، جہاں دور دراز علاقوں سے سیاح گھومنے آتے ہیں اور ملک کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے ہیں۔

اس ملک میں نہ صرف جنگلات موجود ہیں بلکہ یہاں 22 ایسے نیشنل پارک بھی ہیں جہاں بڑی تعداد میں جنگلی حیات ہیں۔ اس کے علاوہ چند ایسے حقائق بھی ہیں جو لوگوں کو معلوم نہیں۔

٭دنیا کا سب سے قدیم ترین درخت سری لنکا میں موجود ہے۔

٭ 20 ویں صدی کا آدھا حصہ گزر جانے کے بعد تک سری لنکا کا شمار ان ممالک میں ہوتا تھا جو ملیریا سے سب سے زیادہ متاثر تھے لیکن ملک کی حکومت نے اس بیماری پر اتنا کام کیا کہ 2016 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سری لنکا کو ملیریا سے بالکل پاک ملک قرار دے دیا۔

٭ سری لنکا اس وجہ سے بھی کافی مشہور ہے کہ حضرت آدم علیہ اسلام جب دنیا میں پہلی بار بھیجے گئے تو 'سراندیپ' سری لنکا کا وہ مقام ہے جہاں انہوں نے اپنا پہلا قدم رکھا۔ کہتے ہیں کہ جس پہاڑ پر قدم رکھا اس کا نشان آج تک موجود ہے۔ اس پہاڑ کی بلندی 797 میٹر ہے۔

٭ اس کے علاوہ سری لنکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے پیدا کرنے والے ممالک میں 'چوتھے' نمبر پر ہے۔ یہاں مختلف اقسام کی چائے کی پیداوار ہوتی ہے۔ مشہور پتی 'لپٹن' بھی سب سے پہلے 1890 میں سری لنکا میں بنائی گئی تھی جبکہ آج دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔

٭ سری لنکا مختلف اور نئی اقسام کے جانوروں کا گھر بھی کہلاتا ہے، اس ملک میں حیران کن طور پر 245 قسم کی تتلیاں، 294 قسم کے سانپ، 492 قسم کے پرندے اور 387 قسم کی مکڑیاں پائی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More